7 مارچ 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان رامین مہمان پرست نےملت لیبیا کے عوام کی کامیابی پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں دوسرے ممالک کی فوجی مداخلت کی کوئی ضرورت نہيں ہے۔

ابنا: وزارت خارجہ کےترجمان رامین مہمان پرست نےآج ملکی وغیرملکی صحافیوں کےساتھ پریس بریفنگ میں لیبیامیں امریکہ کی فوجی مداخلت کےامکان کی جانب اشارہ کرتےہوئےکہاکہ لیبیامیں نامناسب اورغیرانسانی صورت حال سے، تسلط پسند مغربی ممالک بالخصوص امریکہ کواس ملک میں آنے یافوجی اڈہ قائم کرنےکابہانہ نہيں ملناچاہئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان نےکہاکہ تمام ملکوں کومدد کرنی چاہئےتاکہ لیبیاکی قوم اپنے ارادوں میں کامیاب ہوسکے اوراس ملک میں مغرب کی فوجی مداخلت کی ضرورت نہيں ہے۔
وزارت خارجہ کےترجمان نےایران کےایٹمی پروگرام کےبارےميں آئی اےای اے کےسربراہ یوکیاآمانو کی رپورٹ کے بارےمیں تاکیدکےساتھ کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سرگرمیاں پرامن اورآئی اےای اےکےدائرےمیں ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان رامین مہمان پرست نے بوشہرایٹمی بجلی گھرکی سیفٹی وسیکورٹی کےبارےمیں کہاکہ اس بجلی گھرکی سیفٹی اعلی معیارکی ہےاوراپنی معمول کاکام کررہی ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان رامین مہمان پرست نےمزیدکہاکہ ایران کےٹیکنیکل ماہرین پوری باریکی سے تمام مسائل کومدنظررکھےہوئےہیں۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110